oبھارتی سنگھ یوٹیوبر سمے رائنا کی حمایت میں سامنے آگئیں

اتوار 16 فروری 2025 20:25

م*ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 فروری2025ء)یوٹیوب پروگرام ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ میں متنازع مذاق کے تنازعے کے درمیان مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ پروگرام کے میزبان سمے رائنا کی حمایت میں سامنے آ گئیں۔ بھارتی سنگھ اپنے شوہر ہرش کے ساتھ ’’لائفٹر شیفش‘‘ پروگرام میں شرکت کیلئے آئی تھیں جہاں ایک صحافی نے ان سے ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ کے جاری تنازعے کے بارے میں سوال کیا۔

بھارتی سنگھ نے سمے رائنا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سمے وہ نہیں ہیں جیسا انھیں دکھایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

سمے رائنا بہت اچھا لڑکا ہے۔ بھارتی سنگھ نے مزید کہا کہ ’’وہ شو ایسا ہی ہے لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ آپ شو میں جاکر وہی کہیں جو شو کی ضرورت ہے۔ آپ کی مرضی، بولیں یا نہ بولیں۔ سمے تھوڑی کہتا ہے، ’’ارے، منہ کھولو، بولو!‘‘ بھارتی نے سمے رائنا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سمے بہت اچھا لڑکا ہے اور بہت باصلاحیت بھی ہے۔ آپ خود ملیں گے تو اس کے فین ہو جائیں گے، وہ اتنا اچھا ہے۔ انہوں نے شو میں استعمال کی جانے والی نازیبا زبان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’’اگر اس کی زبان پسند نہیں ہے تو لاکھوں ہیں اور ہم ہی ہیں، جو سمے رائنا کو لگاتے ہیں اور دیکھتے ہیں۔‘‘

متعلقہ عنوان :