گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما غلام مرتضی جتوئی گرفتار

پیر 17 فروری 2025 18:15

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)نوشہروفیروز سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی ای)رہنما غلام مرتضی جتوئی کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مرتضی جتوئی کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں غیر حاضر رہنے پر گرفتار کیا۔پولیس نے کہا کہ الیکشن 2024 میں پی پی کارکن کی ہلاکت پر غلام مرتضی جتوئی اور دیگر پر مقدمہ درج ہے۔