چئیرمین کپاس بحالی صنعت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری و چیئرمین پاکستان بزنس فورم ملک طلعت سہیل نے

7 ماہ میں مجموعی برآٓمدات 10فیصد اضافے سے 19.55 ارب ڈالر ہوگئیں ہیں اور ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں 10.60 فیصد اضافہ،10 ارب 77 کروڑ ڈالر ریکارڈ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 18 فروری 2025 15:52

چئیرمین کپاس بحالی صنعت فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ..
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2025ء) گزشتہ سال اسی مدت میں ٹیکسٹائل برآمدات کا حجم 9 ارب 73کروڑ ڈالرتھا کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ معیشت بھنور سے نکل کر درست سمت جا رہی ہے۔ حکومت کی ناروا پالیسیوں کے باوجود صنعت و تجارت معاشی بحالی میں اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔مارک اپ میں کمی کے علاوہ بجلی ٹیرف میں کمی اور غیر عملی ٹیکسز کے خاتمے کا مطالبہ تاحال نہیں مانا جا رہا۔

ایف پی سی سی آئی کے مطالبات پر عملدرآمد کرنے سے معشیت کو مضبوط بنیاد فراہم کی جا سکتی ہے۔ زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ کپاس کی پیداوار میں اضافہ کرنے سے دن دوگنی رات چوگنی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔ ھم کپاس کی آگیتی کاشت کے عمل میں حکومت کے شانہ بشانہ چل کر اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی کپاس اور دھاگے پر عائد اٹھارا فیصد سیلز ٹیکس کے خاتمے کے لئے وفاقی حکومت ھم سے اتفاق کرنے کے باوجود اس کو ختم نہیں کر رہی۔

مارک اپ کمی میں سست روی کی طرح نیپرا ٹیرف میں کمی اور مقامی کپاس پر عائد سیلز ٹیکس کے خاتمے کے فیصلے پر سست رویہ اختیار کیا جا رہا ہے جو معشیت کے لیے خوش آئند نہیں۔انہوں نے پرزور انداز میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کپاس اور دھاگے پر سیلز ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے تاکہ کپاس کی پیداوار میں اضافہ کا راستہ ہموار ہو۔

متعلقہ عنوان :