لاہور ہائیکورٹ نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا

منگل 18 فروری 2025 17:52

لاہور ہائیکورٹ نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں گرفتار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے معروف ڈرامہ نگار و اداکار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم ممنون حیدر کی درخواست ضمانت پرمقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت مدعی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی جانب سے مدثر چوہدری ایڈوکیٹ نے وکالت نامہ جمع کروایا ۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ اتنی تاخیر سے وکالت نامہ کیوں دیا گیا ہے جس پر وکیل نے بتایا کہ رات کو ضمانت کی درخواست بارے علم ہوا اور آج پیش ہو کر وکالت نامہ جمع کروا دیا ۔ عدالت نے استفسار کیا کہ مقدمے کا ریکارڈ پیش کیوں نہیں کیا گیا تو وکیل نے بتایا کہ مقدمہ کا ریکارڈ اے ٹی سی عدالت میں جمع ہے۔ عدالت نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کارروائی ملتوی کردی۔