چیمپیئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب ، قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ علاقوں کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا گیا

منگل 18 فروری 2025 20:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2025ء) لیسکو نے چیمپیئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ترجمان کے مطابق لیسکونے قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ علاقوں کو لوڈشیڈنگ فری قرار دے دیا ہے جبکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے گی، اس کے علاوہ اضافی ٹرانسفارمر ز بھی سٹینڈ بائی کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر شاہد حیدر نے کہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد اعزاز کی بات ہے، اس ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔