ایشین سنوکرچیمپئن شپ: پاکستان کے 3 کھلاڑی ناک آئوٹ رائونڈ میں پہنچ گئے

منگل 18 فروری 2025 21:09

ایشین سنوکرچیمپئن شپ: پاکستان کے 3 کھلاڑی ناک آئوٹ رائونڈ میں پہنچ ..
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2025ء) ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے 3 کھلاڑی ناک آئوٹ رائونڈ میں پہنچ گئے۔عالمی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق قطر کے شہر دوحہ میں جاری چیمپئن شپ میں عالمی چیمپئن محمد آصف نے گروپ جی کے اپنے آخری میچ میں ایران کے سیاوش موزبانی کو4-1سے شکست دی۔

(جاری ہے)

سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد نے گروپ ایل میں سعودی عرب کے ایمن العمری کو4-1 سے قابو کرنے کے بعد ہانگ کانگ کے فنگ کوک وائی کو4-2سے شکست دے دی۔گروپ ایف میں شاہد آفتاب متحدہ عرب امارات کے محمد شہباب سی1-4 سے ناکام ہونے کے باوجود ناک آئوٹ راونڈ میں پہنچ گئے۔