_+کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2025ء) بلوچستان پولیس نے باکسر شعیب خان زہری کو اعزازی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی)کے عہدے کے ساتھ اپنا خیر سگالی کا سفیرمقر ر کر دیاہے ۔منگل کے روز سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری اور ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستان محمدسعیدوزیرنے باکسر شعیب خان زہری کواعزازی (ڈی ایس پی )کے رینک لگا ئے۔
بلوچستان پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی و خیر سگالی سفیر شعیب خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور سفیر بلوچستان پولیس سے منسلک ہونے پر فخر ہے، اور وہ بلوچستا ن پولیس کے خیر سگالی سفیرکے طور پر بلوچستان پولیس کے سافٹ امیج اور امن و امان کے قیام کے لئے ان کی بیش بہا قربانیوں کو نہ صرف ملکی سطح بلکہ دنیا کے ہر فورم پر مشتہر کرنے کی بھر پور کو شش کرینگے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں آئی جی پولیس بلوچستان کا شکریہ ادا کر تاہو جنہوں نے مجھے عزت بخشی ۔ میں اپنے تمام سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کر تا ہو ۔ باکسنگ میچز میں میں آج تک ناقابل شکست رہا ہو ں میرے انڈین حریف نے جب مجھے پر جوش دیکھا تو وہ خوف کی وجہ سے بیمار ہو گیا۔ شعیب خان زہری کا کہنا تھا کہ ان کا اعزازی( ڈی ایس پی) بننا اور پولیس کی وردی پہننا فخر سمجھتے ہیںاوروہ بلوچستان پولیس کو اپنے ہر ممکن تعاون اور دستیابی کا یقین دلاتے ہیں۔
فورس کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے پولیس کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس عوام کے حقیقی ہیرو ہیں کیونکہ وہ انتہائی مشکل حالا ت میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیںان کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ملک و قوم کے امن و امان کی حفاظت کی خاطر اپنے کئے گئے حلف پر قائم ہیں ، اور میری خواہش ہے کہ میں پوری دنیا میں پاکستان کا پرچم لہراوں ۔
تقریب میں رکن اسمبلی ، ایمان پاکستان ٹرسٹ کی چیئرپرسن فرح عظیم شاہ ، صوبائی وزیرسپورٹس مینا مجید بلوچ ، سیکرٹری سپورٹس طارق قمر بلوچ، ایڈیشنل آئی جی پولیس بلوچستا ن محمد سعید وزیر ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی سی جاوید علی مہر ڈی آئی جیز ، اے آئی جیز پولیس کے دیگر اعلی افسران سمیت سینئر صحافیوں اور پولیس شہدا کے خاندانوں نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے شعیب خان زہری کی خیر سگالی سفیر کے طور پر تقرری کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیانوجوانوں کو تکلید کر تے ہوئے کہا کہ معاشرے کا کارآمد شہر ی بننا ہو گا انہوں نے امید ظاہر کی شعیب خان زہری پولیس فورس کے امیج کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔
آئی جی پولیس نے کہا کہ صوبے کے نواجوانوں میں قابلیت کی کوئی کمی نہیں بلکہ مواقعوں کی کمی ہے اگر انہیں موقع دیا جائے تو ملک کے دیگر صوبوں کے نوجوانوں سے کسی طرح کم نہیں ، ہمارے نوجوانوں نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی قابلیت منوائی ہے چاہیے وہ فورس کی ڈیوٹی ہو ،کھیل ہو، دکی انسانیت کے خدمت میں مصروف عمل ڈاکٹر ہوں ، صحافت کے شعبے سے وابستہ صحافی ہوں یا معاشرے کے دیگر شعبائے زندگی سے تعلق رکھنے والا صوبے کا کوئی بھی نوجوان قابلیت میں کسی سے کم نہیں ۔
فورس کمانڈر نے اس امر کا اظہار کیا کہ ایک مہذب معاشرے کا قیام عمل میں لانے کیلئے ہم سب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔ خاص طور پرہماری نوجوان نسل نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس مشن میں ہمارا ساتھ دینا ہوگااوربلوچستان پولیس خصوصی طور پرباکسنگ کے نوجوان باکسر شعیب خان زہری کا شکریہ ادا کرتے ہیںاور انہیںآج اپنا خیر سگالی کا سفیر مقرر کرنے پر انتہائی خوش ہے اس امید کے ساتھ کہ وہ بلوچستان پولیس کی سافٹ امیج کو دنیا بھر میں بھر پور طریقے سے مشتہر کرینگے۔
آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ ہمارے لیے یہ بڑی فخر کی بات ہے کہ بلوچستان کے عظیم کھلاڑی کو پولیس کا حصہ بنایا ۔میں امید رکھتا ہوں کہ شعیب خان زہری بلوچستان پولیس کی ان تمام کا وشوں کی تشیہر و ترویج کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ عوام میںبلوچستان پولیس کا سافٹ امیج کو تقویت مل سکے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ اعزازی ڈی ایس پی شعیب خان کوبلوچستان پولیس کا فورم ہر وقت مہیا ہو گا اور بلوچستان پولیس اس امر کا بھی اعادہ کرتی ہے کہ شعیب خان اب سے بلوچستان پولیس کی فیملی کا حصہ ہیں ۔
،بلوچستان پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے علاوہ مختلف کھیلوں کے لیے حکمت عملی اپناتے ہوئے بھر پور کوشش کر رہی ہے اور بلوچستان پولیس کی فٹبال ، باکسنگ سمیت متعدد کھیلوں کی 19 ٹیمیں موجود ہیں ہم فلاحی کاموں کے ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے کام کرتے ہیں ۔آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کا کام صر ف قانون پر عملدرآمد تک محدود نہیں بلکہ کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے تما م قانون پر عمل کرنے والے شہریوں کی زندگی کو آسان بننا ہے بلوچستان پولیس صنفی مساوات و امتزاج پر یقین رکھتی ہے اور ہم سمجھتے ہے کہ صوبے بلکہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے معاشرہ میں خواتین کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔
خواتین کو معاشرہ میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے ساتھ ساتھ محکمہ میں بھی خواتین اہلکاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے بلوچستان پولیس کوشاں ہے اس وقت بلوچستان میں خواتین پولیس اہلکاروں کی تعداد 1 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں اور حال ہی میں 3سو سے زائد خواتین ریکروٹس بھرتی کی گئی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی بلوچستان فٹ بال لیگ کی چیف آرگنائزر فرح عظیم شاہ نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد کرنا ہمارا عزم ہے، کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوانوں میں مثبت رجحان فروغ پاتاہے اور کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں، ہمیں کھیلوں کے میدان آباد کرنے کیساتھ کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کے لئے بھی اقدامات کرنے ہوں گے۔
صوبہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں۔ حکومت کا عزم ہے کہ پسماندہ علاقوں کو بھی ترقی کی دوڑ میں شامل کیا جائے۔ نہ صرف ترقیاتی کام کرانا مقصد ہے بلکہ نوجوانوں کو مختلف مواقع فراہم کرنا تاکہ نوجوان اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکیں۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر سپورٹس مینا مجید بلو چ نے کہا کہ بلوچستان کے حالات بہتر بنانے پر آئی جی پولیس کا شکریہ ادا کرتی ہوںکیونکہ باقی صوبوں کے بنسبت بلوچستان کے حالات صحیح نہیں ہے سخت حالات میں بھی پولیس کے جوان ہماری حفاظت کرتے ہیں ۔
دہشت گردی کا خاتمہ کرنے کے لیے ہم نے سیکورٹی فورسز کا ساتھ دینا ہو گا بلوچستان پولیس کم وسائل میں امن و امان برقرار رکھنے میں کرادا ادا کر رہی ہے ۔دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو مل کر متحد ہونا ہوگا ۔