پولیس تھانہ ککرالی کی بڑی کارروائی،راہ گیر خاتون سمیت 2افرا د کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 19 فروری 2025 17:20

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)پولیس تھانہ ککرالی کی بڑی کارروائی گزشتہ ماہ کوٹلہ بازار میں جیپ پر فائرنگ کرکے راہ گیر خاتون سمیت 2افرا د کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار،آلہ قتل رائفل کلاشنکوف برآمد تفصیلات کے مطابق خصوصی آپریشن کرکے دو افرادکو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیاڈی ایس پی کھاریاں سرکل چوہدری شاہد گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ککرالی انسپکٹر بشارت احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے گزشتہ ماہ کوٹلہ بازار میں فائرنگ کرنے والے ملزم آصف رضا عرف عفی سکنہ جکھڑ شرقی کو گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ گھات لگا کر مخالفین کی جیپ پر فائرنگ کی جس سے ایک نوجوان شاہد رضا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعہ میں ایک راہ گیر خاتون آسیہ بی بی بھی فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوئی۔گرفتار ملزم سے آلہ قتل رائفل کلاشنکوف برآمد کرلی گئی ہے۔ جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔