ایم این اے سردار محمد یعقوب خان ناصرکا بارکھان کے قریب 7 بے گناہ افراد کے شہادت کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

بدھ 19 فروری 2025 17:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2025ء) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر نے بارکھان کے قریب مسافر بس کے معصوم مزدوروں کی شناخت کے بعد انہیں اتار کر شہید کرنے کے دہشت گردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بے گناہ مسافروں کو شناخت کے بعد انہیں بے دردی سے قتل کرنے والے انسان کہلانے کے لائق نہیں ۔

انہوں نے 7 بے گناہ افراد کے شہادت کے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی میں شہید افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج اور دیگر سکیورٹی ادارے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ان کے انجام تک پہنچائیں گے ۔\932