اٹک پولیس نے منشیات کی بھاری کھیپ برآمد کر لی، چھ ملزمان گرفتار

بدھ 19 فروری 2025 18:07

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کے احکامات کی روشنی میں تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے منشیات سمگلر شبیر احمد ولد سردار بہادر خان سکنہ پنڈ ڈلی داخلی مہڑہ تحصیل ٹیکسلا ضلع راولپنڈی کی منشیات سمگلنگ کوشش ناکام بناتے ہوئے 5.5 کلو چرس اور 140 گرام افیون برآمد کر لی دوسری جانب تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش شہریار ولد محمد افراز سکنہ شاہیا تحصیل حسن ابدال کے قبضہ سے 1400 گرام چرس برآمد کر لی اسی طرح تھانہ سٹی اٹک پولیس نے منشیات فروش محمد شہریار ولد شوکت نعیم سکنہ مہر پورہ شرقی اور عثمان ولد جان محمد سکنہ محلہ بجلی گھر کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا ملزم محمد شہریار سے 1420 گرام چرس اور 1405 گرام چرس برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

تھانہ پنڈیگھیب پولیس نے منشیات فروش عنصر محمود ولد محمد سرور سکنہ پنڈیگھیب سے 700 گرام چرس جبکہ تھانہ اٹک خورد پولیس نے ثاقب محمود ولد بشیر احمد سکنہ مانسر تحصیل حضرو سے 600 گرام چرس برآمد کر کے اٹک پولیس نے انسداد منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کر دیا۔\378