کشمیری حریت پسند گلزاراحمد مظفرآباد میں انتقال کرگئے

بدھ 19 فروری 2025 22:52

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2025ء)کشمیری حریت پسند گلزار احمد المعروف عمار یاسر طویل علالت کے بعد آج مظفرآباد میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 67برس تھی۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سرینگر کے علاقے جڈی بل سے تعلق رکھنے والے گلزار احمد کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

(جاری ہے)

وہ 1991میں بھارتی جبر کے باعث آزاد جموں و کشمیر ہجرت کر گئے تھے۔گلزار احمد نے اپنی پوری زندگی تحریک آزادی کشمیر کے لئے وقف کررکھی تھی اور بگڑتی ہوئی صحت کے باوجود وہ اپنے نصب العین پر ثابت قدم رہے۔ان کی نماز جنازہ آج نماز مغرب کے بعد مرکزی امام بارگاہ مظفر آباد شہر میں ادا کی جائے گی۔