کبری خان اورگوہررشید کا مکہ مکرمہ میں نکاح،اداکارہ نے ویڈیو شیئر کردی

جمعرات 20 فروری 2025 14:18

کبری خان اورگوہررشید کا مکہ مکرمہ میں نکاح،اداکارہ نے ویڈیو شیئر کردی
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)اداکارہ کبری خان نے گوہر رشید کے ساتھ مکرمہ مکرمہ میں نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔کبری خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں انہیں شوہر، اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ خانہ کعبہ میں خوشی کے لمحات گزارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

کبری خان نے خوشی کے اس موقع پر سفید رنگ کا لباس زیب تن کر رکھا ہے جس پر لال رنگ کے خوبصورت دوپٹے سے گونگھٹ لیا ہوا ہے جبکہ گوہر رشید سفید کرتا شلوار پہنے ہوئے ہیں، ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے کبری خان نے کیپشن میں لکھا کہ بیشک اللہ بہترین تدبیر کرنے والا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناں کا اظہار کیا جارہا ہے۔