Live Updates

اگر بھارت نے ثبوت کے بغیر حملہ کیا تو پاکستان بھی اس کا منہ توڑ جواب دیگا، جاوید شیخ

بدھ 30 اپریل 2025 19:37

اگر بھارت نے ثبوت کے بغیر حملہ کیا تو پاکستان بھی اس کا منہ توڑ جواب ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے ثبوت کے بغیر حملہ کیا تو پاکستان بھی اس کا منہ توڑ جواب دیگا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاوید شیخ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے بھارتی الزام تراشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ بھارت نے آدھے گھنٹے کے اندر اندر ایف آئی آر درج کروائی جس میں پاکستان کو نامزد آخر کیسے کیا ۔انہوں نے بھارتی کارروائی پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے ہم پر حملہ کیا تو پاکستان بھی اس کا منہ توڑ جواب دینے پر مجبور ہوجائے گا۔

Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات