اتنا کچا نہیں دانیہ شاہ سے محبت کر بیٹھوں، شادی ہمدردی میں کی تھی، شہزاد حکیم

مجھ سے پانچویں شادی کرنے کیلئے 50خواتین میرے پیچھے پڑی ہیں، پوڈ کاسٹ میں گفتگو

بدھ 30 اپریل 2025 20:08

اتنا کچا نہیں دانیہ شاہ سے محبت کر بیٹھوں، شادی ہمدردی میں کی تھی، شہزاد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2025ء)پیشہ ور حکیم، ٹک ٹاکر شہزاد حکیم نے کہا ہے کہ میں نے ٹک ٹاکر دانیہ شاہ سے شادی محبت کی نہیں بلکہ ہمدردی میں کی تھی۔ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حکیم شاہ نے اپنے ہی ایک پرانے وائرل بیان کی نفی کرتے ہوئے کہاکہ میں اتنا کچا انسان نہیں کہ دانیہ شاہ سے محبت کر بیٹھوں، میں نے دانیہ شاہ سے شادی ان کی مدد کرنے کیلئے کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ مجھ سے دانیہ شاہ کی والدہ نے مدد کی درخواست کی تھی، میری ایک کمزوری ہے کہ میں مدد کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتا میں نے مدد کی نیت سے شادی کی۔شہزاد حکیم نے بتایا کہ میں نے پھر سوچا کہ اگر میں دانیہ کی مدد کرتا ہوں تو ان کے گھر آنا جانا اور ان کیساتھ کراچی کیسز کی سماعتوں پر بھی جانا ہوگا، لوگ کہیں گے میں دانیہ کا بوائے فرینڈ ہوں لہٰذا میں نے دانیہ سے نکاح کا سوچا اور نکاح کرنے کیلئے کوششیں شروع کردیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پھر میں اپنے مشن میں کامیاب ہوگیا، مگر اب اگر میں کہوں کہ مجھے پیار ہو گیا تھا یا مجھے نیند نہیں آتی تھی، تو یہ سب جھوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد میں نے دانیہ شاہ کا ہر طرح سے خیال رکھا ہے اور کبھی اپنے منہ سے اس کے کہے پر ناں نہیں کہا۔ انہوں نے بتایا کہ مجھ سے پانچویں شادی کرنے کیلئے اس وقت 50خواتین میرے پیچھے پڑی ہیں۔

متعلقہ عنوان :