غلام مرتضیٰ جتوئی کے خلاف تین مقدمات کا حیدرآباد نارا جیل میں ٹرائل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 20 فروری 2025 20:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)نیشنل پیپلزپارٹی کے سربراہ، جی ڈی اے کے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کے خلاف تین مقدمات کا حیدرآباد نارا جیل میں ٹرائل کرنے کا حکومت سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،انسداد دہشت گردی کی عدالت نوشہروفیروز نے جمعرات کو مرتضیٰ جتوئی کی ضمانت بھی منظور کر لی ہے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم سندھ نے بدھ کو چھٹی کے روز رات گئے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مرتضیٰ جتوئی کے خلاف مورو ضلع نوشہرو میں زیر دفعہ 302 , 114,324,اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ایف ائی ار نمبر. 2024 /78 و، باڈہ میں ایف ائی ار نمبر.

(جاری ہے)

2025 / 9 اور ڈوکری میں درج ایف آئی آر نمبر 2025 / 02کے مقدمات کی مقرر کردہ جج نارا جیل حیدراباد میں سماعت کریں گے،بدھ کو کئی اضلاع کی پولیس کے کڑے پہرے میں سابق نگران وزیر اعظم وزیر اعظم غلام مصطفے جتوئی مرحوم کے بیٹے غلام مرتضے جتوئی کو ہتھکڑی لگا کر انسداد دہشت گردی کی عدالت نوشہرو فیروز میں مورو میں درج مقدمے کے سلسلے میں پیش کیا گیا تھا جہاں پولیس نے باڈہ اور ڈوکری تھانوں میں درج دو اور مقدمات سے بھی عدالت کو اگاہ کیا گیا تھا ،عدالت نے استغاثہ کی درخواست پر سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی تھی ،جہاں عدالت نے مورو کے مقدمے میں غلام مرتضیٰ جتوئی کی ضمانت منظور کر لی ۔