صوبے میں بد امنی واقعات افسوسناک ،ماضی کی غلطیوں کی وجہ سے لوگ مشکلات کا شکار ہیں،جعفر مندوخیل

صوبائی حکومت میں تبدیلی کے حوالے سے بحیثیت گورنرکوئی کمنٹ نہیں کروں گا، گورنر بلوچستان شیخ

جمعرات 20 فروری 2025 20:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ صوبے میں بے امنی کے واقعات افسوسناک ہیں صوبے میں ماضی کی غلطیاں کی تھیںجن کی وجہ سے ابھی تک مشکلات کاسامناکررہے ہیں،حکومت یقینا ان حالات پر کنٹرول کرلیگی صوبائی حکومت میں تبدیلی کے حوالے سے بحیثیت گورنرکوئی کمنٹ نہیں کروں گا، یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ میں سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے کانوکیشن کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کا کہنا تھا کہ ریاست کی ایک اپنی رٹ ہوتی ہے،ہم بڑے حساب اور نرمی سے چلتے ہیںکہ کوئی بیگناہ ہمارے ہاتھ سے نقصان نہ اٹھائے،لیکن ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایاجائیگا، جعفرخان مندوخیل کا کہنا تھا کہ معمولی مطالبات پر قومی شاہراہوں کو بند کرنا مناسب نہیں مسافروں کا کوئی قصور نہیں ہوتاآپ کی جو ڈیمانڈ ہے وہ حکومت سے کریں،سڑکیں بندکرنے اورمسافروں کو روکنے کے مسائل پرتمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ موقف ہوناچاہئے ہم نے اپنی قوم کو سمجھایاہوا کہ بیگناہ مسافروں کونہ روکاکریں،حکومت کو سڑکیں کھولنے کیلئے بروقت کارروائی کرناچاہئے ایک سوال کے جواب میںگورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی صوبے کی واحد یونیورسٹی ہے مگر یہ ماضی میں اچھی گورننس نہ ہونے سے طالبات کی تعداد بارہ ہزار سے کم ہوکر چھ ہزار رہ گئی ہے اس یونیورسٹی کو سیاست کا اکھاڑہ نہ بنایا جائے۔