صدارتی ایوارڈ یافتہ ممتاز شاعرہ شبنم شکیل کی بارہویں برسی 2مارچ کو منائی جائے گی

ہفتہ 22 فروری 2025 14:12

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)صدارتی ایوارڈ یافتہ ممتاز شاعرہ شبنم شکیل کی بارہویں برسی 2مارچ کو منائی جائے گی۔

(جاری ہے)

اردو کی معروف مصنفہ شبنم شکیل 12مارچ 1942ء کو لاہور میںمعروف شاعر سیّد عابد علی عابد کے گھر پیدا ہوئیںاپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ درس و تدریس کے شعبہ سے منسلک ہو گئیں انہوں نے ملک کے معروف تعلیمی اداروں میں بطور استاد خدمات سرانجام دیں۔

ادبی ذوق ورثے میں ملا ان کی پہلی کتاب ’’تنقیدی مضامین‘‘ منظر عام پر آئی اس کے علاوہ ان کی شعری تخلیقات میں ’’شب زاد‘‘، ’’اضطراب‘‘، ’’مسافت رائیگاں‘‘جیسی کتب قابل ذکر ہیں۔شبنم شکیل کو صداتی ایوارڈسمیت دیگر کئی اعزازات سے نوازا گیا تھا۔شبنم شکیل2مارچ 2013ء کو 70برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

متعلقہ عنوان :