ق*اوستہ محمد، عوامی کے مسائل حل کیلئے باغ ٹیل میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا

/ محکمہ صحت، محکمہ ایری گیشن، محکمہ بی اینڈ آر، محکمہ پی پی ایچ آئی محکمہ پولیس اور محکمہ ریونیو کے افسران نے شرکت کی

اتوار 23 فروری 2025 18:40

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2025ء) ڈپٹی کمشنر ضلع اوستا محمد ارشد حسین جمالی کی جانب سے عوام کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کے سلسلے میں باغ ٹیل کھلی کچھری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں محکمہ صحت، محکمہ ایری گیشن، محکمہ بی اینڈ آر، محکمہ پی پی ایچ آئی محکمہ پولیس اور محکمہ ریونیو کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں علاقائی معززین اور عوام نے روڈوں کی خستہ حالت پینے کے صاف پانی سم کینال کے مستقل حل ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹروں کی عدم موجودگی امن و امان اور بند اسکولوں سمیت زرعی پانی کے مسائل پر ڈپٹی کمشنر کے سامنے اپنی تفصیلی شکایات کی جس پر ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی کے احکامات پر موجود افسران نے عوام کے سوالات اور ان کے حل کے لیے جوابات دیئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے کھلی کچھری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسران عوامی خدمت کے لیے آتے ہیں جن بھی لوگوں نے درپیش مسائل پر شکایت کی ہے انشاء اللہ جلد ان مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے اس کھلی کچھری کے عوام کو ثمرات نظر آئیں گے جبکہ افسران کی جانب سے ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی میر محمد عثمان خان جمالی ڈی ایچ او ڈاکٹر امیر علی جمالی ایکس ای این ایری گیشن مہر اللہ انصاری ایس ڈی او ڈرینج کریم بخش جویا ایس ڈی او بی اینڈ آر قیصر خان کھوسہ تحصیلدار گنداخہ محمد ابراہیم پلال محمد ابراہیم پلال ایس ایچ او گنداخہ محمد پنھل جمالی نے شرکت کی معزز علاقہ میں منظور خان پلال سید فدا حسین شاہ ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی میر حسن جمالی شوکت جمالی لعل جان جمالی دلی جان مری مہر اللہ خان پلال محمد اسلم جمالی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔