صلاح الدین مینگل کی وفات سے بلوچستان ایک ممتاز قانون دان اور ادبی شخصیت سے محروم ہوگیا،میر جان محمد جمالی

اتوار 23 فروری 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2025ء) سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے سابق ایڈووکیٹ جنرل و نامور ادبی شخصیت صلاح الدین مینگل ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک تعزیتی بیان میں میر جان محمد جمالی نے کہا کہ صلاح الدین مینگل کی وفات سے بلوچستان ایک ممتاز قانون دان اور کہنہ مشق ادبی شخصیت سے محروم ہوگیاہے، صلا ح الدین مرحوم کی ادبی، قانونی اور سماجی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ سابق اسپیکر نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔