تامل فلموں کے سپراسٹار اجیت کماراسپین میں کار ریس کے دوران بڑے حادثے میں بال بال بچ گئے

پیر 24 فروری 2025 14:08

میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2025ء)تامل فلموں کے سپر اسٹار اجیت کمار اسپین میں ایک کار ریس کے دوران بڑے حادثے میں بال بال بچ گئے ہیں۔ اسپین کے شہر ویلینسیا میں ہونے والی ہائی اسپیڈ کار ریسنگ میں 2 کار کریش ہوئیں، جن میں سے ایک میں 54 سالہ اجیت کمار موجود تھے۔

(جاری ہے)

ایکس پر شیئر ایک ویڈیو میں اس لمحے کی تصویر کشی کی گئی جب اجیت کمار کی کار ایک دوسری کار سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ یاد رہے کہ اجیت کمار ریسنگ، ٹیم اجیت کمار ریسنگ کے اونر ہیں اور وہ پورشے اسپرنٹ چیلنج: ساتھ یورپ کومپیٹیشن میں شریک تھے۔ ان کے منیجر چندرا کا کہنا ہے کہ اجیت کمار بالکل ٹھیک ہیں اور ان کے لیے نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنے والوں سے ہم اظہار تشکر کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :