سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نے طاہر محمود خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 24 فروری 2025 14:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2025ء) سابق سپیکر بلوچستان اسمبلی میر جان محمد جمالی نےسابق صوبائی وزیر تعلیم طاہر محمود خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک قابل احترام شخصیت تھے جنہوں نے اپنی زندگی عوامی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی۔

(جاری ہے)

سابق سپیکرنے کہا کہ سابق صوبائی وزیر ایک دیانت دار، اصول پسند اور عوام کے خیر خواہ سیاستدان تھے جنہوں نے ہمیشہ عوام کی بھلائی کو مقدم رکھا۔

مرحوم نے بلوچستان کی ترقی میں نمایاں خدمات انجام دیں، خاص طور پر تعلیمی شعبے میں ان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔طاہر محمود خان کے انتقال سے بلوچستان نے ایک مدبر اور انتھک محنت کرنے والے رہنما کو کھو دیا ہے۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا کرے اور ان کے لواحقین کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔