’’پاکستان رائٹرز گلڈ پنجاب ‘‘کے زیر اہتمام معروف شاعرہ بشری فرخ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

پیر 24 فروری 2025 23:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2025ء) بزم سرخیل ادب انٹرنیشنل کے اشتراک سے’’پاکستان رائٹرز گلڈ پنجاب ‘‘ کے زیر اہتمام معروف شاعرہ بشری فرخ کے ساتھ ایک شام پاکستان رائٹرز گلڈ میں منائی گئی جبکہ محفل مشاعرہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔محفل کی صدارت بختیار علی سیال نے کی ۔مہمانان خاص میں بشری فرخ اور تابندہ فرخ تھیں،نظامت کے فرائض نذر بھنڈر نے ادا کئے جبکہ مقصود چغتائی نے خطبہ استقالیہ پیش کیا ۔

(جاری ہے)

شیراز انجم ، روبینہ شاہین ، ڈاکٹر ممتاز حسین ، جاوید رضی ، سرور خان ، جاوید کانپوری ، محمد طاہر نعیم، مقصود چغتائی ، محمد عزیز ، مشتاق قمر ، عرفان ہاشمی ،نجمہ شاہین ، انیس احمد ، وقاص احمد نے مشاعرہ میں اپنا کلام سنایا ۔بشری فرخ نے اپنے ادبی سفر کو بیان کیا اور اپنا کلام سنایا ۔ ( چیئرمین بزم سرخیل ادب )سید محمود گیلانی نے اپنا کلام سنایا اور بشری فرخ ، تابندہ فرخ کو ’’سید عبدالحمید عدم‘‘ گولڈ میڈل دیئے اور شرکامحفل کا شکریہ ادا کیا۔ چیئرپرسن پاکستان رائٹرز گلڈ فرح جاوید طفیل اور بیدار سرمدی نے بشری فرخ کو ایوارڈز پیش کئے۔ تقریب کے آخر میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا تھا۔