متحدہ عرب امارات ، 9 ہفتوں کے دوران سونے کی قیمت میں اضافہ

منگل 25 فروری 2025 10:00

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2025ء) متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں9 ہفتوں کے دوران سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اردو نیوز کے مطابق گزشتہ 9 ہفتوں کے دوران سونے کی فی گرام قیمت میں 40.75 درہم تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔امارات میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 24 قیراط ایک گرام کے نرخ 353.75 درہم رہے جن میں ایک درہم کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔22 قیراط کے نرخ بھی ایک درہم اضافے سے 329.25 درہم ہوچکے ہیں۔21 قیراط کے نرخ 75 فلس اضافے کے بعد 315.50 درہم ہوگئے۔ اسی طرح 18 قیراط فی گرام کی قیمت 270.50 درہم ہے۔