نظر انداز اضلاع کیلئے بھی بجٹ مختص کیا جائے‘ ہمایوں اختر خان

سابق وفاقی وزیرکا فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 کا دورہ‘ کسانوں، سماجی شخصیات اور عمائدین سے ملاقاتیں

منگل 25 فروری 2025 14:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں نظر انداز اضلاع کے لیے بھی بجٹ مختص کیا جائے۔ سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 کا دورہ کیا ہے۔اس دوران انہوں نے کسانوں، سماجی شخصیات اور علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں ترقی کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں، جب تک مضبوط بلدیاتی نظام نہیں آئے گا عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حلقے کے عوام ہر کڑے وقت میں ہمیں اپنے شانہ بشانہ پائیں گے، حلقہ این اے 97 کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا۔ان کا کہنا ہے کہ آواز اٹھانے پر کئی مسائل حل بھی ہوئے ہیں، ہم کسانوں، نوجوانوں، تاجروں سمیت ہر طبقے کی آواز بنیں گے۔