وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سکھر بیراج کا دورہ ،مرمتی کا کا معائنہ کیا

منگل 25 فروری 2025 23:28

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2025ء)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قومی اسمبلی کے اراکین سید خورشید شاہ،نعمان اسلام شیخ، صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ،ضیاء النجار سمیت دیگر کے ہمراہ سکھر بیراج کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ سندھ نے سکھر بیراج کے دروازوں کی جاری مرمت کا معائنہ اور 18 دروازوں کی تبدیلی کے کام کا جائزہ لیا ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی محکمہ آبپاشی کو 30 جون تک 18 دروازوں کی مرمت مکمل کرنے کی ہدایت بھی دی دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے نارا کینال کی لائننگ کا بھی جائزہ لیا اور نارا کینال کی لائننگ کے کام کی رفتار تیز کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت دیں۔