محکمہ زراعت پنجاب کا جعلی کھاد فیکٹری پر چھاپہ، ایک ملزم گرفتار

بدھ 26 فروری 2025 19:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2025ء) وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی ہدایت پرجعلی زرعی مداخل کی تیاری و خرید و فروخت کے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت توسیع نے خفیہ ادارے کی نشاندہی پر ملتان میں بہاولپور روڈ پر چونگی نمبر 14 کے قریب واقع جعلی کھاد فیکٹری پر چھاپہ مار کر جعلی ڈی اے پی اور پوٹاش کھاد برآمد کر کے ایک ملزم کو گرفتارکر لیا ۔

اسسٹنٹ فرٹیلائزر کنٹرولر اللہ رکھا سندھو نے جعلی کھاد کو قبضہ میں لے کر پولیس کے حوالے کردی جبکہ موقع پر جعلی میٹریل کے نمونہ جات حاصل کرکے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندارج کیلئے تھانہ ممتاز آباد میں استغاثہ دائرکر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :