
چین کی سرمایہ کار کمپنیاں پنجاب میں کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں ،حکومت ہرممکن سہولت دے گی۔صوبائی وزیر صنعت
بدھ 26 فروری 2025 20:30
(جاری ہے)
چین کی متعدد کمپنیوں نے پنجاب میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے اورچین کی مزید کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں چین کے سرمایہ کاروں اور ان کی سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ حاصل ہے،صوبائی وزیر نے بتایا کہ گجرات میں نئی انڈسٹریل اسٹیٹ اور عالمی معیار کا فرنیچر کالج بنایا جا رہا ہے اور یہاں آرٹیفشل انٹیلیجنس کا کالج بھی بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ چین کی کمپنیوں کو پنجاب کے صنعتی مراکز میں صنعتی یونٹس لگانے کیلئے ضرورت کے مطابق اراضی دیں گے ۔چین کی سرمایہ کار کمپنیاں پنجاب میں کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں ، حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی ۔چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چین کی سرمایہ کار کمپنیوں کے مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ جوائنٹ وینچر کا بھی وسیع سکوپ موجود ہے ،انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ایکسپو سینٹر بھی بنایا جا رہا ہے چاہتے ہیں کہ الیکٹرک وہیکلز اور سولر پینلز کی مینوفیکچرنگ پنجاب میں ہو اور اس حوالے سے متعدد کمپنیوں سے بات چیت ہوئی ہے ۔پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈی جی ڈاکٹر سہیل احمد اور ڈائریکٹرز بھی ملاقات میں موجود تھے جبکہ چین کے سرمایہ کاروں کے وفد میں گیان زنگ ہا ،لیجیان اور دیگر شامل تھے۔ پاکستان چائنا بزنس فورم کے کوچیئرمن اعجاز شیخ اور بزنس کمیونٹی کے دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔مزید تجارتی خبریں
-
چائے کی ملکی درآمدات میں مارچ کے دوران 0.3 فیصد کی کمی
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں10روپے فی کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
سونے کی قیمت میں 2,100 روپے اضافہ،3 لاکھ 49 ہزار 2 سو روپے فی تولہ ہو گیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
صدرآئی سی سی آئی کا ملک بھر میں کاروباری سہولت مراکز کے قیام اور ون ونڈو آپریشنز نافذ کرنے پر زور
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے کمی ریکارڈ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا1600 روپے سستا ہوگیا جس
-
انڈس موٹرزکمپنی کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 76فیصداضافہ
-
دہشت گردی پربھارت کا بیانیہ بری طرح پٹ گیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت، فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی،
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.