اسد عمر کی 9مئی کے 3مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج

بدھ 26 فروری 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے اسد عمر کی 9مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے مقدمات کی سماعت کی، عدالت نے اسد عمر کے غیر حاضر ہونے کی وجہ سے عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔واضح رہے کہ اسد عمر کے خلاف جناح ہائوس لاہور اور عسکری ٹائون تھانے میں جلائو گھیرائو، لڑائی، توڑ پھوڑ کے مقدمات درج ہیں۔