sپوپ فرانسس کی طبیعت بدستور تشویشناک، اسپتال میں علاج جاری

ٓڈبل نمونیہ کی تشخیص کے بعد سے پاپائے روم کا 14 فروری سے روم کے جیمیلی اسپتال میں علاج جاری

جمعرات 27 فروری 2025 18:50

Sویٹی کن سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2025ء)کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا، پوپ فرانسس کی طبیعت بدستور تشویشناک ہے، لیکن اُنہوں نے اسپتال میں پرسکون رات گزاری۔

(جاری ہے)

ڈبل نمونیہ کی تشخیص کے بعد سے پاپائے روم کا 14 فروری سے روم کے جیمیلی اسپتال میں علاج جاری ہے۔پوپ فرانسس کی علالت پر دنیا بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ واضح رہے کہ 21 دسمبر 2024ء کو ویٹیکن میں اپنے سالانہ کرسمس خطاب میں پوپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی۔

متعلقہ عنوان :