Live Updates

برطانوی صحافی کی ایران کو قصور وار ثابت کرنیکی کوشش، ایرانی پروفیسر محمد مرندی نے کرارا جواب دیدیا

اتوار 15 جون 2025 19:15

برطانوی صحافی کی ایران کو قصور وار ثابت کرنیکی کوشش، ایرانی پروفیسر ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)برطانوی ٹی وی کی صحافی کی ایران کو قصور وار ثابت کرنے کی کوششوں پر ایرانی پروفیسر محمد مرندی نے کرارا جواب دے دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی صحافی نے سوال کیا کہ ایران کب واپس مذاکرات کی میز پر آئے گا، کیا ایران ٹرمپ کی پیش کش قبول کرے گا برطانوی ٹی وی کی صحافی کی ایران کو قصور وار ثابت کرنے کی کوششوں پر ایرانی پروفیسر محمد مرندی نے جواب دیا کہ آپ کے چینل کو اچھے سے معلوم ہوگا کہ ایران مذاکرات ہی کررہا تھا۔

(جاری ہے)

پروفیسر محمد مرندی نے کہا کہ یہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے ساتھ مل کر حملے کی سازش کی، آپ کس طرح حقائق کو مسخ کرتے ہیں، کچھ تو دیانت سے کام لیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کو مجھے نہیں بلانا چاہیے تھا کیونکہ آپ آسانی سے بے نقاب ہو رہے ہیں، ایران مذاکرات کر رہا تھا، ابتدا میں ٹرمپ ایک پوزیشن پر تھے اور پھر انہوں نے قلابازی کھائی اور کہا افزودگی کی اجازت نہیں اور پھر مذاکرات جاری رکھے۔پروفیسر محمد مرندی نے کہا کہ ایران پر حملے کی رات سے پہلے ٹرمپ نے کہا ہم جنگ نہیں چاہتے اور حملے کے بعد ٹرمپ نے کہا ہم لڑیں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات