
ایران‘ اسرائیل جنگ؛ 6 ممالک کی فضائی حدود بند ہونے سے بھارت کی مشکلات میں اضافہ
ہفتہ 14 جون 2025 19:36

(جاری ہے)
یاد رہے کہ گزشتہ رات کے اسرائیلی حملے کے فوراً بعد ایران نے تمام قسم کی پروازوں کیلیے اپنی فضائی حدود بند کر دی تھیں، جس کے بعد عراق، اردن، شام، لبنان اور خود اسرائیل نے بھی احتیاطی تدابیر کے تحت فضائی سرگرمیاں معطل کردی تھیں۔
اس صورتحال کا فوری اثر بھارت پر یہ پڑا کہ دہلی سے ایران کے راستے جانے والی دو پروازیں ایران میں پھنس گئیں، جنہیں مختصر وقت میں واپس موڑ کر نکالا گیا۔ فضائی راستوں میں اس غیر متوقع تبدیلی کی وجہ سے کئی عالمی پروازوں کا رخ بدلنا پڑا۔ نیویارک، لندن، ٹورنٹو، ویانا، فرینکفرٹ، شارجہ، جدہ اور استنبول جیسے شہروں میں بھارتی پروازیں اتاری گئیں، جس سے مسافروں کو طویل انتظار اور الجھن کا سامنا کرنا پڑا۔حالات یہاں تک پہنچے کہ امریکا سے بھارت جانے والی پروازوں نے کینیڈا کے ذریعے روس، منگولیا، چین اور بنگلادیش جیسے طویل راستوں کو اختیار کیا، جس کی وجہ سے 15 گھنٹے کی پرواز اب 18 گھنٹے سے زائد وقت لے رہی ہے۔پاکستان کی فضائی سرگرمیاں بھی کچھ حد تک متاثر ہوئیں۔ ایران اور اسرائیل کی کشیدگی کے باعث نجف سے کراچی، باکو سے لاہور، اور کراچی سے جدہ جانے والی کل 7 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اسی طرح کویت سے کراچی آنے والی غیر ملکی پروازیں 6 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہوئیں، جبکہ دبئی، شارجہ، استنبول، مسقط، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان کی جانب آنے اور جانے والی کئی پروازیں بھی ایک سے پانچ گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی ریاست الاسکا میں7.1 شدت کا زلزلہ ،سونامی کی وارننگ جاری
-
بنگلہ دیش، حسینہ واجد کے آبائی ضلع گوپال گنج میں شدید جھڑپیں، 4 افراد ہلاک، کرفیو نافذ
-
امریکی سینیٹ نے غیرملکی امداد میں 9 ارب ڈالر کٹوتی کا بل منظور کرلیا
-
باراک اوباما اور مشعل اوباما نے طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
-
صہیونی ریاست اپنے دفاع کے قابل ہوتی تو امریکا بیچ میںکیوں آتا، خامنہ ای
-
شام اور اسرائیل کے درمیان غلط فہمی ، دونوں ممالک سے بات کرونگا، ٹرمپ
-
اماراتی فضائی کمپنی کا ایران کے لیے 18 جولائی سے پروازیں بحال کرنے کا اعلان
-
ٹرمپ فلسطینی نژادامریکی شہرکے مغربی کنارے میں قتل کے حوالے سے اجلاس منعقدکرینگے
-
غزہ میں 10 ہزار سے زائد مریضوں کو بیرونِ ملک فوری علاج کی ضرورت، عالمی ادارہ صحت
-
امریکا، الاسکا میں 7 اعشاریہ 1 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری
-
شام میں فریقین نے جھڑپیں ختم کرنے پر اتفاق کرلیا، مارکو روبیو
-
دبئی میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی خوش اخلاقی کے چرچے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.