
پہلی بار اتنی تباہی دیکھی، ایرانی حملوں نے اسرائیلیوں کو ہلا کر رکھ دیا
ایرانی حملوں کے بعد تل ابیب کے متعدد علاقوں میں خوف و حراس کا ماحول ہے، اسرائیلی میڈیا
ہفتہ 14 جون 2025 22:34

(جاری ہے)
اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ایران کے متعدد میزائل دفاعی نظام کے ذریعے ناکارہ بنا دیے گئے، تاہم کچھ میزائل انتہائی طاقتور دھماکہ خیز مواد کے ساتھ رہائشی عمارات سے ٹکرا گئے، جن سے نقصان ہوا۔
حملوں کے بعد تل ابیب کی رہائشی ایک خاتون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے خوف کا اظہار کیا اور بتایا کہ وہ معمول کے مطابق کمپیوٹر اور ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ اچانک علاقہ دھماکوں سے گونج اٹھا اور پھر ان کے گھر میں بھی دھنواں جمع ہونے لگا، جس باعث وہ وہاں سے نکل گئے۔ایرانی دھماکوں کے بعد ریسکیو سرگرمیوں کی سربراہ کرنے والے تل ابیب کے ’ہوم فرنٹ کمانڈ‘ فورس کے سربراہ کے مطابق انہوں نے پہلے کبھی اسرائیل کی تاریخ میں اس قدر شدید تباہی اور حملے نہیں دیکھے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ پہلی بار تل ابیب سمیت اسرائیل کے دیگر علاقوں میں حملوں سے شدید نقصان پہنچا اور عوام تاحال شدید خوف اور اضطراب میں مبتلا ہے۔ایرانی حملوں سے متاثر ہونے والے علاقے آوی گاتینیو کے ایک مقامی رہائشی شخص کے مطابق وہ بھی بچوں کے ہمراہ گھر میں پرسکون حالت میں موجود تھے کہ سائرن بجنے کے بعد وہ گھر کے تہ خانے میں چلے گئے، اسی دوران زوردار دھماکہ ہوا اور پورا محلہ پانچ منٹ میں ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ہوم فرنٹ کمانڈ کے کرنل (ریٹائرڈ) مائیکل ڈیوڈ کے مطابق ایرانی حملوں کا واقعہ ایک غیر معمولی نوعیت کا واقعہ ہے جس کے لیے ہمیں اضافی نفری تعینات کرنا پڑی اور عمارتوں کے ملبے کی تلاشی کا کام جاری ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
کئی دہائیوں کے سب سے طاقتور زلزلے کے باعث دنیا کے کئی ممالک میں سونامی آنے کا خدشہ
-
ٹرمپ نے فلسطین کو تسلیم کرنے کی مخالفت کر دی
-
سعودی عرب مصنوعی ذہانت کی مہارت اور ترقی میں دنیا کے ٹاپ 20 ممالک میں شامل
-
ٹیسلا اور جنوبی کوریا کی ایل جی انرجی سلوشن میں 4.3 ارب ڈالر کا معاہدہ
-
دنیا بھارت کو اب پاکستان کے برابر سمجھ رہی ہے، راہول گاندھی
-
اقوام متحدہ کا 2 ریاستی حل کیلئے اجلاس حماس کی امداد ہے، ٹیمی بروس
-
یو اے ای میڈیا کونسل کا نیا اقدام: سوشل میڈیا پر اشتہاری مواد کی اشاعت کیلئے ’’ایڈورٹائزر پرمٹ‘‘ کا اجرا
-
چین، ہربچے کی پیدائش پروالدین کو 500 ڈالر سالانہ دینے کا اعلان
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ،4فیصد تک بڑھ گئیں
-
روس، 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، سونامی لہریں ٹکرا گئیں
-
ٹرمپ کی بھارت پر 25 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی
-
آسٹریلیا یوٹیوب کو 16 سال سے کم عمر کے بچوں کے لئےسوشل میڈیا پر پابندی میں شامل کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.