پاکستان فرنیچر کونسل نے آئندہ بجٹ کے لیے بجٹ تجاویز وفاقی حکومت کوبھجوادیں، میاں کاشف اشفاق

جمعہ 28 فروری 2025 13:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) پاکستان فرنیچر کونسل نے آئندہ وفاقی بجٹ کے لیے بجٹ تجاویز وفاقی حکومت کوبھجوادیں، ان 20 بجٹ تجاویز میں فرنیچر کی صنعت کے فروغ اور اس کی عالمی مسابقت کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ جمعہ کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پی ایف سی کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے بتایا کہ یہ تجاویز برآمدات کو بڑھانے، معیار کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق صنعت کو فروغ دینے پر مرکوز ہیں۔

کلیدی سفارشات میں فرنیچر مینوفیکچررز کے لیے ٹیکس مراعات، خام مال کی درآمد پر سبسڈی اور افرادی قوت کی مہارتوں کو بڑھانے کے لیے خصوصی تربیتی مراکز کا قیام شامل ہے۔ پی ایف سی جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے، برانڈنگ اور مارکیٹنگ سپورٹ کی بھی وکالت کرتی ہے تاکہ مقامی مینوفیکچررز کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

برآمدات کے لیے دوستانہ پالیسیاں بنانے کی بھی ضرورت ہے جن میں ٹیرف میں کمی اور تجارت کو آسان بنانے کے لیے کسٹم کے طریقہ کار کو سہل بنانا شامل ہے۔

ان اقدامات کا مقصد پاکستان کو عالمی فرنیچر مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پر کھڑا کرنا، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور قومی معیشت میں نمایاں کردار ادا کرنا ہے۔ میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ یہ تجاویز صنعت کو عالمی معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور اس کی غیر استعمال شدہ صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے زژن کی عکاسی کرتی ہیں۔