آٹوموبائل کمپنیوں کے منافع میں تین ماہ کے دوران نمایاں اضافہ

جمعہ 28 فروری 2025 13:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) آٹوموبائل کمپنیوں کے منافع میں گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں ملک میں کام کرنے والی آٹو موبائل کمپنیوں کومجموعی طور پر14.91 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا۔

گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں اٹلس ہنڈا لمیٹڈ کو4.030ارب روپے کا خالص منافع ہوا جو پیوستہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 59.8فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح اٹلس ہنڈا کارز کمپنی کو 56کروڑ 60 لاکھ روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو پیوستہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 295فیصد زیادہ ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال کی آخری سہ ماہی میں انڈس موٹرز کو4.86 ارب روپے کا خالص منافع حاصل ہوا جو پیوستہ سال کے مقابلے میں 179.5فیصد زیادہ ہے۔ سازگار انجینئرنگ کمپنی کو آخری سہ ماہی میں 2.408ارب روپے کا منافع حاصل ہوا جوپیوستہ سا ل کی اسی مدت کے مقابلے میں 218.6فیصد زیادہ ہے۔ملت ٹریکٹرز کمپنی کو آخری سہ ماہی میں 3.041 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا جو پیوستہ سا ل کے مقابلے میں 2.9فیصد زیادہ ہے۔