چنیوٹ،گٹکا فروخت کرنے پر دکاندار کو جرمانہ عائد،

جمعہ 28 فروری 2025 18:15

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیمز نے چنیوٹ میں واقع ملک شاپس،پان شاپس،نمک پیسنے والی چکی،دودھ بردار گاڑیوں اور برگر اینڈ شوارما پوائنٹس کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

گٹکا فروخت کرنے پر دکاندار کو 25000 جرمانہ عائد کیا جبکہ دہی اور نمک کے نمونہ جات فیل ہونے اور کریانہ سٹورز سے ایکسپائرڈ مصنوعات کی برآمدگی کی وجہ سے 77000 روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ۔

20 لیٹر دودھ 10 کلو نمک13 کلو ایکسپائرڈ مصنوعات اور 17 لیٹر بیوریجز کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے کہا کہ غیر معیاری، زائدالمیعاد اور ملاوٹ شدہ اشیاء کی فروخت کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔انسانی جانوں کے ساتھ کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا اور قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :