پاکستانی مشاق ،جے ایف 17 تھنڈر طیارے دنیا میں اپنا ثانی نہیں رکھتے،سینیٹر محمد عبدالقادر

جمعہ 28 فروری 2025 23:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ نائب ازبک وزیر دفاع، کمانڈر ائیر ڈیفنس و ائیر فورس میجر جنرل بورخانوف احمد جمال نے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کے دوران پاکستان کے مشاق طیارے خریدنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے جو کہ پاکستان کے لئے اعزاز کی بات ہی.

دونوں ممالک کا مشترکہ تربیت اور تکنیکی اشتراک کار بھی تعاون بڑھانا نہایت خوش آئند ہے . متعدد ممالک پاکستان کی دفاعی پیداواری صلاحیت کے نہ صرف معترف ہیں بلکہ خریدار بھی ہیں پاکستان کے مشاق اور جے ایف 17 تھنڈر طیارے دنیا میں آپ نے ثانی نہیں رکھتے۔

(جاری ہے)

یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوارمحمد عبدالقادر نے کہا کہ کئی افریقی اور ایشیائی ممالک پاکستانی طیاروں کے بڑے خریدار ہیں چیف آف ایئر اسٹاف کا ازبکی پائلٹس کی بیسک سے ٹیکنیکل لیول ٹریننگ کے لیے پاک فضائیہ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروانا اور ازبک فضائیہ کی استعداد کار میں اضافے کے لیے ٹیکنیکل ٹریننگ اور مینٹی نینس کریو کی تربیت کے حوالے سے بھی تعاون کے عزم کا اعادہ کرنا دونوں ممالک کے درمیان فروغ پاتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہی.

پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ مہارت کو عالمی سطح پر سراہا جاتا ہی. دونوں ممالک کے درمیان سائبر اسپیس اور الیکٹرانک وار فیئر صلاحیتوں میں جامع تعاون بھی بڑھایا جا سکتا ہی. پاکستان کی دفاعی پیداواری صلاحیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے یہی وجہ ہے کہ متعدد ممالک پاکستان کی دفاعی استعداد سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں.۔