کسان کارڈ ہولڈر استعمال شدہ رقم 15 اپریل سے قبل جمع کروا دیں،محكمہ زراعت سمبڑیال

جمعہ 28 فروری 2025 23:03

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت (توسیع)سمبڑیال ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے کہا کہ کسان کارڈ کی استعمال شدہ رقم 15 اپریل سے قبل بنک آف پنجاب میں جمع کروا دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسانوں کے نام اپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ ہولڈرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جو کاشتکار رضاکارانہ طور پر 15 اپریل2025 سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کی استعمال شدہ رقم جمع کروانا چاہتے ہیں وہ بنک آف پنجاب کی قریبی برانچ سے رجوع کریں۔یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کسان کارڈ کے ذریعے استعمال کی گئی بلاسود قرض کی رقم 15 اپریل سے 15 مئی تک جمع کروانا ضروری ہے۔