فلم کیپٹن امریکا، بریو نیو ورلڈ کی سکریننگ کے دوران سینماء کی چھت گر گئی

جمعہ 28 فروری 2025 23:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2025ء)امریکی ریاست واشنگٹن میں فلم کیپٹن امریکہ، بریو نیو ورلڈ کی سکریننگ کے دوران سینماء کی چھت گر گئی۔ویناٹچی فائر ڈیپارٹمنٹ نے بتایا واقعہ تقریبا شام 8بجے پیش آیا ،اس وقت سنیما کے اندر صرف 2افراد موجود تھے لیکن خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ چھت گرنے کے اس واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ویناٹچی فائر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلم سکرین پر چل رہی ہے اور سنیما ہال کے سامنے والے حصے پر چھت کے ٹکڑے اور لکڑی کے تختے بکھرے ہوئے ہیں۔ ویڈیو میں لمبے لکڑی کے تختے چھت کے شگاف سے باہر نکلے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔