جو ہرآباد ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل کےمقدمہ میں دوملزمان کو عمر قید کی سزا سنا دی،

جمعہ 28 فروری 2025 19:40

جو ہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2025ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نورپورتھل خالد اقبال خان نے تھانہ نورپورتھل کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان یونس وقار اور اظہر اقبال کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا ،جبکہ منور بی بی اور سمیع اللہ کو باعزت بری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق 4 سال قبل یونس وقار وغیرہ نے رنگ پور بگھور کے رہائشی ظفر اقبال بگھور کو قتل کیا تھا۔ جس پر پولیس تھانہ نورپورتھل نے غوث علی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد اقبال خان نے جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا۔\378