ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات طارق محمود باجوہ جسٹس لاہور ہائی کورٹ نامزد

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ ہفتہ 1 مارچ 2025 16:53

گجرات ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ 2025ء ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات طارق محمود باجوہ جسٹس لاہور ہائی کورٹ نامزد ،نوٹیفکیشن جاری،گزشتہ روز سپریم کورٹ میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات طارق محمود باجوہ،رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ مس عبہر گل خان،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ غضنفر علی خان اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر احمد شیخ کو لاہور ہائی کورٹ کا جسٹس نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جوڈیشل کمیشن میں 8 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے نام زیر غور تھے جبکہ 4 سیشن ججز کو جسٹس لاہور ہائی کورٹ کےلئے نامزد کیا ہے قبل ازیں گجرات میں بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے فرائض سرانجام دینے والے صفدر سلیم شاہد،محمد طارق عباسی،مجاہد مسقیم اور محمود مقبول باجوہ  جسٹس لاہور ہائی کورٹ نامزد ہوچکے ہیں

متعلقہ عنوان :