ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن میں خلل ڈالنے اور سرکاری نمائندوں کو دھمکیاں دینے والے تاجر راہنما جاوید بٹ کی عبوری ضمانت کی سماعت تفتیش مکمل نہ ہونے پر 8 مارچ تک ملتوی

Shahid Bashir Kamboh شاہد بشیر کمبوہ ہفتہ 1 مارچ 2025 16:56

گجرات ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ 2025ء ) ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن میں خلل ڈالنے اور سرکاری نمائندوں کو دھمکیاں دینے والے تاجر راہنما خالد پرویز بٹ المعروف جاوید بٹ کی عبوری ضمانت کی سماعت تفتیش مکمل نہ ہونے پر 8 مارچ تک ملتوی،ایڈیشنل سیشن جج گجرات عابد رضا خان نے ملزم جاوید بٹ کی عبوری ضمانت کی سماعت کی تو کیس کی تفتیش مکمل نہ ہونے پر ضمانت کی سماعت 8 مارچ تک ملتوی کردی آئندہ پیشی پر عبوری ضمانت پر بحث ہوگی،گجرات سٹی میں ناجائز تجاوزات کو رکوانے والے ملزم کے کیس میں تاحال تفتیش کا مکمل نہ ہونا گجرات پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے یا تو پھر ضلعی انتظامیہ ملزم کو سیاسی اثروسوخ پر کچھ نہ کچھ نرم دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریلیف دینا چاہتی ہے اس بات کا فیصلہ آئندہ پیشی پر ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :