وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انور الحق سے ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری ریاض کی قیادت میں وفد کی ملاقات

ہفتہ 1 مارچ 2025 22:55

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2025ء) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انور الحق سے ڈپٹی سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری ریاض کی قیادت میں مہاجرین ارکان اسمبلی کے وفدنے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم، وزیرجنگلات محمد اکمل سرگالہ اور وزیر ٹرانسپورٹ عاصم شریف بٹ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو مہاجرین کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مہاجرین کے مسائل کے حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں، عوام کی خدمت کو ترجیح اول بنایا ہے موجودہ حکومت کے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، مہاجرین کو درپیش مسائل کے لیے بھی بھرپور اقدامات اٹھائیں گے، حکومت عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔