وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق سے وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم کی ملاقات

ہفتہ 1 مارچ 2025 22:57

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2025ء) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق سے آزادکشمیر کے وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم نے یہاں وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ وزیرخوراک نے آزادکشمیر کے دور افتادہ اور موسمی حالات سے متاثرہ علاقوں میں آٹے کی فراہمی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ موسمی حالات کے پیش نظر دور افتادہ علاقوں میں خوراک کے ذخائر کو متوازن رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،اس موقع پر وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم نے وزیراعظم آزادکشمیر کو فوڈ اتھارٹی کی موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے حوالہ سے منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی دعوت دی جس کو وزیراعظم آزادکشمیر نے قبول کر لیا۔