وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی کی ملاقات

ہفتہ 1 مارچ 2025 22:58

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2025ء) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق سے وزیر صحت عامہ نثار انصر ابدالی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی نے ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے مظفرآباد ایمز اور کارڈیک ہسپتال کے معاملات کو یکسو کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا کہ سخت موسمی حالات کے پیش نظر برفانی علاقوں میں موجود ہسپتالوں میں ادویات کے سٹاک کو برقرار رکھا جائے۔ صحت اہم نوعیت کا مسئلہ ہے، عوامی صحت سے منسلک مسائل کو ہر ممکن طور پر ایڈریس کرنا موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، مفاد عامہ کے اس بنیادی حق کو محفوظ بنانے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں۔