آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بہاولپور کور کا دورہ ،پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف

جدید جنگی حربوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت ٹریننگ جاری رہی چاہیئے، قومی ترقی کیلئے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، ملک کی تعمیروترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 1 مارچ 2025 19:13

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بہاولپور کور کا دورہ ،پاک فوج کی آپریشنل ..
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ یکم مارچ 2025ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ جدید جنگی حربوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت ٹریننگ جاری رہی چاہیئے، قومی ترقی کیلئے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کور کے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سخت ٹریننگ سپاہیوں کی پیشہ ورانہ بہتری میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ جدید جنگی حربوں کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سخت ٹریننگ جاری رہی چاہیئے۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں کی غیرمتزلزل لگن ، بلند حوصلے اورحربی تیاریوں کو سراہا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بہاولپور کور میں آمد پر کورکمانڈر بہاولپور نے استقبال کیا۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کی جامعات کے طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترقی کیلئے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، ملک کی تعمیروترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔