خادم الحرمین الشریفین کی اہلیہ مقابلہ حسن قرات و حفظ قرآن کی فاتح خواتین کو اعزاز سے نوازیں گی

اتوار 2 مارچ 2025 15:10

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2025ء)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اہلیہ شہزادی فہدہ بنت فلاح آل حلثین، کنگ سلمان 26 ویں مقامی وعالمی مقابلہ حسن قرات و حفظ قرآن کریم میں شریک خواتین فاتحین کیلیے ایوارڈ تقریب کی صدارت کریں گی۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اہلیہ وزارت اسلامی امور کے زیراہتمام 24 سے 28 فروری تک ہونے والے والے مقابلہ حسن قرات و حفظ قرآن میں 125 حفاظ و قرا نے شرکت کی۔

سعودی وزیر اسلامی امور شیخ ڈاکٹرعبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے مقابلہ کے فائنل راونڈ کا افتتاح کیا تھا۔فائنل روانڈ کے فاتحین کیلیے 70 لاکھ ریال انعام ہیں جبکہ فائنل راونڈ میں پہنچنے والے تمام حفاظ و قرا میں مجموعی طورپر 6 لاکھ 15 ہزار ریال تقسیم کیے جائیں گے۔ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے حافظ اور حافظہ کو 4،4 لاکھ ریال انعام دیا جائے گا۔ واضح رہے اعزاز سے نوازنے کی تقریب اتوار2 مارچ کو ہوگی۔

متعلقہ عنوان :