سعودی ولی عہد کا رمضان کی مبارک باد پیش کرنے والوں کا استقبال

پیر 3 مارچ 2025 17:16

سعودی ولی عہد کا رمضان کی مبارک باد پیش کرنے والوں کا استقبال
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2025ء)سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض کے قصرِ یمامہ میں ان شخصیات کا استقبال کیا جو انھیں رمضان مبارک کی تہنیت پیش کرنے کے سلسلے میں آئی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان میں مملکت کے مفتی اعظم، علمائے کرام، شہزادے، متعدد وزرا اور شہریوں کے وفود شامل تھے۔

(جاری ہے)

استقبال کے آغاز پر تمام حاضرین نے خاموشی کے ساتھ تلاوت قرآن کریم سماعت فرمائی۔

اس کے بعد مبارک باد کے لیے آنے والوں نے ولی عہد سے مصافحہ کیا اور اپنی جانب سے رمضان کی تہنیت پیش کی۔حاضرین نے دعا کی کہ اللہ تعالی تمام لوگوں کے روزے، قیام اور نیک اعمال قبول فرمائے اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں اس گراں قدر وطن کے امن و استحکام کو دوام بخشے۔