تھانہ قبولہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک نقدی،موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد

پیر 3 مارچ 2025 18:02

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2025ء) تھانہ قبولہ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک نقدی،موٹرسائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد دو ساتھی ڈاکو فرارہوگئے۔

(جاری ہے)

اڈاجھانب کے نزدیک کھچی فارم سے تین ڈاکو شہری سے نقدی اورموٹرسائیکل چھین کرفرارہورہے تھے کہ تھانہ قبولہ پولیس کو بروقت اطلاع ملنے پر ڈاکوؤں کو گھیراڈال لیے مسلح ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پراندھا دھند فائرنگ سے ساتھی ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوڈاکو جائے وقوع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھانہ قبولہ پولیس نے ہلاک ڈاکو سے چھینی گئی نقدی،موٹرسائیکل اور ناجائزاسلحہ برآمد کرلیا ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ کی ہدایت پر فوری ناکہ بندی کرکے فرارڈاکوؤں کی گرفتاری کا عمل تیز کردیا گیا ہے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

\378