غزہ کی پٹی میں انتظامی تقرریوں میں کوئی صداقت نہیں، حماس

غزہ میں نئی انتظامی تقرریوں کی بات کا مقصد ہمارے موقف کو الجھانا ہے،بیان

منگل 4 مارچ 2025 11:40

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 مارچ2025ء)فلسطینی تنظیم حماس نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں انتظامی تقرریوں کی حقیقت میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ان نئی تقرریوں کے بارے میں بات کرنے کا مقصد ہمارے موقف کو الجھانا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک نے کہا کہ وہ مصری منصوبے کے بارے میں لیکس سے متعلق نہیں جانتے۔اسے غزہ کے حوالے سے اس منصوبے کے بارے میں کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، جس سے غزہ میں کمیونٹی سپورٹ کمیٹی کے قیام کی منظوری کا اشارہ ملتا ہے جس میں تحریک شامل نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :