میانمار کی فوج 9 مئی کو روس میں وکٹری پریڈ میں حصہ لے گی

بدھ 5 مارچ 2025 08:30

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مارچ2025ء) میانمار کی فوج 9 مئی کو روس میں وکٹری پریڈ میں حصہ لے گی۔ تاس کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ انہوں نے میانمار کے وزیر اعظم من آنگ ہلینگ کو 9 مئی کو ماسکو میں وی ای-ڈے کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ انہوں نے میانمار کے وزیر اعظم کو من آنگ ہلینگ کو 9 مئی کو عظیم محب وطن جنگ ورلڈ وار ٹو کے دوران روس کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کے جشن میں شرکت کے لیے مسٹر من آنگ ہلینگ کو 9 مئی کو مدعو کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے معاہدے کے مطابق میانمار کی مسلح افواج کا ایک یونٹ روسی فوج کے ساتھ ریڈ اسکوائر پر پریڈ کرے گا۔روسی صدر نے کئی عالمی رہنماؤں کووی ای ڈے کی تقریبات میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ بیلاروس اور منگولیا سمیت کئی دوست ممالک ریڈ اسکوائر پر فوجی پریڈ میں شرکت کے لیے اپنی فوج بھیجیں گے۔